جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان کو کتنے ملیں گے؟

26 مئی, 2023 14:06

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ مجموعی طور پر انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

چیمپئن شپ کا فائنل ہارنے والی ٹیم 8 لاکھ ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ تیسری پوزیشن والی ٹیم جنوبی افریقہ کو ساڑھے 4 لاکھ ڈالر ملیں گے، چوتھے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ ٹیم کے اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز، پانچویں پوزیشن کے ساتھ سری لنکا کے حصے میں 2 لاکھ ڈالرز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، اسٹوکس کپتان، بابر بھی ٹیم کا حصہ

چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ، ساتویں پر پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر یعنی (2 کروڑ 85 لاکھ روپے) انعامی رقم ملے گی۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل انگلینڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان (7 سے 12 جون) تک کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top