ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کمپیوٹر کی بورڈ میں کئی دہائیوں بعد نئے بٹن کا اضافہ

06 جنوری, 2024 10:50

 

کمپیوٹر کی بورڈ میں 30 سال بعد نئے بٹن کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

امریکا کی ملٹی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کے کی بورڈ میں نئے بٹن کے اضافے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں استعمال کیے جانے والے کی بورڈ یا لیپ ٹاپس میں آخری تبدیلی 1990ء میں کی گئی تھی اور اب 2024 میں اس میں دوبارہ تبدیلی کی جائے گی۔

 

Microsoft are adding a dedicated AI button to Windows keyboards as they  call 2024 “the year of the AI PC” | Rock Paper Shotgun

 

مائیکرو سافٹ نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ اب کی بورڈ میں موجود ونڈوز کے بٹن کی جگہ نیا بٹن کوپائلٹ (Copilot) شامل کیا جائے گا،تبدیلی کے بعد یہ نیا بٹن کی بورڈز کے دائیں جانب کے alt بٹن کے برابر میں نظر آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق کی بورڈز میں کوئی اضافی بٹن نہیں دیا جائے گا بلکہ پرانے بٹن کی جگہ اسے شامل کیا جائے گا۔

 

Where Is The Command Button On A Keyboard? (Explained)

 

نئے بٹن کوپائلٹ (Copilot) کے استعمال سے صارفین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، اسی بٹن کے تحت ونڈوز کے فیچرز تک بھی رسائی حاصل ہوسکے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسی طرح نئے لیپ ٹاپس بھی نئے بٹن کے ساتھ بنائے جائیں گے اور اس حوالے سے مائیکرو سافٹ نے کی بورڈز سمیت دیگر آلات بنانے والی کمپنیوں سے اشتراک بھی کر لیا ہے۔

یہ پڑھیں : ایلون مسک کا ایک اور یوٹرن،ایکس میں ایک اور بڑی تبدیلی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top