منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

تھائی لینڈ کی نئی ویزا اسکیم؛ فری لانسرز کیلئے مواقع

24 اگست, 2024 18:21

جزیروں پر مشتمل ایشائی ملک تھائی لینڈ نے نئی ویزا اسکیم کے ذریعے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیسٹی نیشن تھRemote Workersائی لینڈ ویزا (ڈی ٹی وی) نامی اس نئی ویزا اسکیم کا آغاز 15 جولائی سے ہوا تھا، جسکا مقصد وہ لوگ جو آن لائن گھروں سے کام کرتے ہیں یا آفس جائے بغیر کہیں سے بھی ڈیجیٹل ذرائع سے اپنی ڈيوٹی کر سکتے ہیں (فری لانسرز) انہیں ملک میں 180 دن یعنی (6 مہینے) تک بطور سیاح بھی کام کرنے بھی اجازت ہوگی۔

اسی طرح سیاح کی سفری دستاویزات بھی 5 سال کے لیے کارآمد ہوں گی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ عمل میں بڑی آسانی کر دی

تھائی لینڈ کے قونصلر امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ناروچائی ننناد نے بتایا کہ 47 سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے تقریباً 1200 ڈی ٹی وی ویزا پہلے ہی باضابطہ طور پر منظور ہو چکے ہیں۔

ویزا کی درخواست کیسے دی جاتی ہے؟

ڈی ٹی وی ویزا کے لیے بطور ریموٹ ورکر، فری لانس یا ڈیجیٹل ورکر کیلئے درخواست دینے کیلئے عمر کم از کم 20 سال ہونی چاہیے اور اس کا تعلق بھی ان 93 اہل ممالک میں سے بھی ہونا چاہیے جن کے لیے ملک نے ویزا کی سہولت مہیا کی ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کا 35 ممالک کو مفت ویزہ دینے کا فیصلہ

دیگر مطلوبہ دستاویزات میں، پاسپورٹ یا سفری دستاویز، درخواست گزار کا موجودہ مقام، مالی استحکام کا ثبوت، گزشتہ 6 ماہ میں تنخواہ کی پرچی کے علاوہ غیر ملکی ملازمت کا معاہدہ، آجروں کے کاروبار کا لائسنس اور پیشہ ورانہ پورٹ فولیو وغیرہ شامل ہیں۔

ڈی ٹی وی ویزا کی فیس 10 ہزار تھائی کرنسی یعنی 291 امریکی ڈالر ہے، درخواست دہندگان کو تقریباً 5 لاکھ تھائی کرنسی یعنی تقریباً ساڑھے 14 ہزار امریکی ڈالر کے برابر کے فنڈز کا ثبوت بھی دکھانا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top