منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

تھائی لینڈ نے سابق سری لنکن صدر راجا پاکسے کو عارضی طور پر رہنے کی اجازت دے دی

11 اگست, 2022 11:24

بینکاک : تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر ملک میں رہنے کی اجازت اس لیئے دی کہ  یہ ایک "انسان دوست” مسئلہ ہے۔

گزشتہ ماہ سری لنکا میں حکومت مخالف ہنگامہ آرائی کے دوران اپنے آبائی ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر راجا پاکسے 13 جولائی کو پہلے مالدیپ پہنچے اور پھر سنگاپور فرار ہو گئے، جہاں سے انہوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔ اب وہ تھائی لینڈ پہنچ چکے ہیں۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوت چان اوچا نے کہا ہے کہ گوتابایا راجا پاکسے کو عارضی طور پر ملک میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ سنگاپور کا ویزا ختم ہو گیا ہے، اور تھائی لینڈ میں اترنے کے بعد، وہ مستقل پناہ حاصل کرنے کے لیے تیسرے ملک کی تلاش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا میں چینی سرمایہ کاری کے نام پر بونگی شرطیں بحران کا سبب ہیں : سی آئی اے

انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسان دوستی کا مسئلہ ہے۔ یہ عارضی قیام ہے۔ انہیں کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ڈان پرامودونائی کا کہنا تھا کہ راجا پاکسے 90 دن تک تھائی لینڈ میں رہ سکتے ہیں، کیونکہ وہ اب بھی سفارتی پاسپورٹ ہولڈر ہیں۔ ہم نے قیام کے بدلے میں راجا پاکسے کے سامنے ایک شرط رکھی ہے، اور وہ یہ ہے کہ تھائی لینڈ کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top