جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ڈی جی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 7 اہلکار زخمی

01 مئی, 2024 12:11

ڈیرہ غازی خان میں پولیس کے جوانوں نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی جی خان میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بنایا گیا۔

ریجنل پولیس آفیسر سجاد حسن کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

آر پی او سجاد حسن نے بتایا کہ جھنگی چیک پوسٹ تونسہ کے علاقے میں خیبرپختونخوا پنجاب بارڈر پر واقع ہے، حملہ آور چیک پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top