ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

دہشت گردسہولت کار کیس، ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

06 اگست, 2018 14:15

سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کی مبینہ سہولت کاری پر ڈاکٹر اکمل وحید کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے سے متعلق سماعت ہوئی ہے۔

عدالت نے ماتحت عدالت کو ایک ماہ میں فیصلہ سنانےکا پابند کرتے سماعت ملتوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کی مبینہ سہولت کاری پر ڈاکٹر اکمل وحید کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنےسےمتعلق سماعت ہوئی عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ اے ٹی سی ڈاکٹر اکمل وحید کو دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزامات بری کرچکی ہے۔

حکومت نےبدنیتی پردرخواست گزار کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا ہے

عدالت میں پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ڈاکٹر اکمل فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرون ملک گئےتھے۔

فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی پراکمل وحید کے خلاف اے ٹی سی میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ اکمل وحید امراض قلب کےسینئرڈاکٹر ہیں جھوٹےمقدمات میں الجھایاجارہا ہے ۔

عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئےماتحت عدالت کو ایک ماہ میں فیصلہ سنانےکا پابند کرتے سماعت ملتوئی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top