منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بھارتی معاونت سے دہشتگرد گروپس پاکستان میں متحرک ہیں: دفتر خارجہ

21 دسمبر, 2023 14:49

 

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی معاونت سے دہشتگرد گروپس پاکستان میں متحرک ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کا اغواء اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان بھارتی معاونت سے دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے، کلبھوشن اس بات کا ثبوت ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان میں توہین مذہب کا قانون تمام مذاہب کے لیے ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کے لیے کویت کا دورہ کیا، انہوں نے امیر کویت کے انتقال پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے، پاکستانی ہائی کمشنر نے رواں ماہ 166بھارتیوں کو ویزے دیےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی شہریوں کو مذہبی مقامات پر آنے کیلئے ویزے دیے گئے، رواں سال 8 ہزار 644 بھارتی ہندو اور سکھ زائرین کو ویزے جاری کیے گئے، پاکستان ہندو اور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے،پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین کا واحد حل آزاد خود مختار فلسطینی ریاست ہے۔

یہ پڑھیں : پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے مؤقف پر قائم ہے:ترجمان دفتر خارجہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top