اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

گوادر میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام

18 جولائی, 2024 10:12

سکیورٹی فورسز نے رات گئے دہشت گردوں کی گوادر میں حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

رات کے پہر دہشت گردوں نے آئی ای ڈی منڈی کے علاقے میں چھپائی تھی تاہم فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بر وقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنایا۔

مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے محرم اور آگے آنے والے دنوں کے دوران دہشتگردانہ عزائم کو ناکام بنا دیا سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں چھاؤنی پر دہشت گردانہ حملہ؛ پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کی پے در پے کارروائیوں کے نتیجے میں کمزور ہو چکی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top