جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس: خوفناک ٹریفک حادثہ:50 گاڑیوں کا تصادم

09 جنوری, 2024 10:30

 

روس کے نوگوروڈ علاقے میں M-11 ہائی وے پر 50 سے زائد ٹرکوں اور مسافر کاروں کے درمیان ایک سنگین حادثہ پیش آیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے نوگوروڈ ریجن میں 50کاریں آپس میں ٹکراگئیں حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

 

In the Russian Federation, a large-scale road accident: 50 cars collided - News Yu

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت برائے ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر میڈیسن سنٹر کے ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر بھیجے گئے،بتایا جارہاہے کہ کل 45 ماہرین اور 15 تکنیکی ماہرین جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ ملانے والی ایم11ہائی و ے پر حادثہ پیش آیاحادثے کی ممکنہ وجہ ہائی وے کا برف سے ڈھکا ہونا تھاٹریفک حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں : روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 31 شہری ہلاک

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top