جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کیریئر شکست کے ساتھ اختتام پزیر

22 فروری, 2023 14:17

بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔

اپنے آخری ٹورنامنٹ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ صفر سے ہرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ویمن کرکٹ ٹیم کی مینٹور مقرر

اس شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر ختم ہو گیا، 36 سالہ ٹینس اسٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور 6 گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کیں۔

ثانیہ مرزا نے تین وویمن ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ جیتے اور تین مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے جبکہ دو ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ اپنے نام کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top