مقبول خبریں
اپر کوہستان میں بس حادثہ، چھ چینی باشندوں سمیت دس افراد جاں بحق
کوہستان : بس حادثے کے نتیجے میں چھ چینی باشندوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے۔
اپر کوہستان برسین میں داسو ڈیم کی تعمیر کرنے والی چائنہ غضوبہ کمپنی بس کو حادثے کے نتیجے میں چھ چینی باشندوں سمیت دس افراد جاں بحق، جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : داسو ڈیم کا دورہ، انڈسٹریلائزیشن اس وقت ہوگی جب بجلی سستی ہوگی : وزیر اعظم
جائے واقعہ کو سیل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مریضوں کو قریبی اضلاع کے اسپتالوں میں بھیج دیا۔
ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر تحقیقات جاری ہیں، حادثے کی نوعیت کا بعد میں بتایا جائے گا۔