منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

10 اسرائیلی فوجی ہلاک، صہیونی ریاست میں صفِ ماتم بچھ گئی

24 جولائی, 2024 18:27

دفاعی مشقوں کے دوران اسرائیل کے 10 نازک فوجی دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں دفاعی مشقوں کے دوران اسرائیل کے 10 فوجی دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشقوں کے دوران دھواں بھرنے کی وجہ سے فوجیوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آئیں اور طبی امداد کیلئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم جانبر ناہوسکے۔

مزید پڑھیں: حماس کا فلسطینی حریفوں کے ساتھ قومی اتحاد کے معاہدے کا اعلان

یروشلم پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوجی ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ حادثے کے بعد وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ مہینے فوجی اڈے تسئلیم میں دھماکے سے 9 فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک مزاحمتی تنظیم کی جانب سے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ہزاروں صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top