ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آئندہ بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کا امکان

10 جون, 2024 21:48

آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز نے خریداروں اور دکانداروں، دونوں کو چکرا کر رکھ دیا۔

آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں، ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کے مطابق موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی لگژری موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے جب کہ درآمدی موبائل فونز پر25 فیصد تک جی ایس ٹی پہلے ہی عائد ہے۔

ادھر دکاندار اور خریدار دونوں ہی پریشان ہیں کہ حکومت لوگوں کے لئے آسانیوں کے بجائے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

نان فائلرز ہوجائیں تیار! 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟

کیا پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس ختم  کردیا ہے؟

یاد رہے کہ 12 جون بروز بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top