جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

سیشن جج کے اغوا میں طالبان ملوث ہونے کا شبہ، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

28 اپریل, 2024 15:30

سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کے اغوا کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے سرکاری کی مدعیت میں درج کرلیا۔

پولیس کو مغوی کی گاڑی بھی مل گئی، شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈہ کے مقام سے اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جج کے مبینہ اغوا کیس سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی جس میں سی ٹی ڈی پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے حکام شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جج کی بازیابی کے لیے سی ٹی ڈی ٹیم الگ سے تحقیقات کر رہی ہے جب کہ ڈی آئی خان ریجن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے ساتھ کئی مشتبہ افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مغوی سیشن جج کے اغوا میں طالبان کے ملوث ہے اور شاکر اللہ مروت کو افغانستان منتقل کے جانے کا بھی خدشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top