اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 : امریکا نے کینیڈا کو شکست دے دی

02 جون, 2024 11:31

ڈیلاس میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوا اور سنسنی خیز لمحات سے بھرپور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی میچ ڈیلاس کے گرینڈ پرائیر اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں میزبان امریکا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستانی کرکٹرز کونسے نمبر پر ہیں؟

کینیڈا کی جانب سے دیا گیا 195 رنز کا بڑا ہدف امریکا نے 18 ویں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایرون جونز نے 40 گیندوں پر برق رفتار اور نا قابل شکست 94 رنز بنا کر ٹیم کی جیت  میں اہم کردار ادا کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کینیڈا کے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی پہلی وکٹ صفر پر ہی گر گئی تھی، جب اسٹیو ٹیلر کو کلیم ثنا نے کھاتہ کھولے بغیر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد دوسری وکٹ کے لیے کپتان مونانک پٹل اور اینڈرس گوس کے درمیان 42 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ اس موقع پر امریکی کپتان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top