منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سڈنی میں حملہ آور نے تیز دھار آلے سے 7 افراد کو ہلاک کر دیا

13 اپریل, 2024 15:32

آسٹریلیا کے معروف شہر سڈنی میں چاقو بردار شخص نے لوگوں پر حملہ کرکے سات افراد ہلاک کردیے، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

سڈنی کے علاقے Bondi جنکشن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں یہ واقعہ پیش آیا۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق واقعہ سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے لوگوں پر چاقو کے وار کیے، متعدد لوگوں کو زخمی کیا جن میں سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لوگوں میں ہلچل مچنے پر ایک پولیس اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی مارا گیا، پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کا عمل اور حملے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

زخمی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، خبر ایجنسی آسٹریلیا: حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، واقعے کی تحقیقات جاری، خبر ایجنسی

سوشل میڈیا پر بھی متعدد پوسٹس میں شاپنگ سینٹر سے لوگوں کی بھگدڑ کو دکھایا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top