ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کراچی: نوجوان گولڈ میڈلسٹ کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

09 جون, 2024 12:25

پولیس نے کچھ روز قبل کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان اتقا کے قتل میں ملوث ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

نجی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ اتفا کے قاتلوں کو کوئٹہ سے حراست میں لیا ہے، گرفتار ملزمان نوجوان کو قتل کرنے کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان بلوچستان میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں فروخت کرتے ہیں، کچھ ملزمان کی نشاندہی کی ہے، ایس آئی یو ٹیم بلوچستان میں ہے۔

والدین کے مطابق اتقا معین بچوں کی چیز لینے بیکری گیا تھا جہاں سے لوٹنے لگا تو ڈاکو پیچھے لگ گئے، مقتول کے بھائی کہتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔

اہل محلہ کے مطابق واردات کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت گلشن اقبال تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ نمازہ جنازہ مقامی مسجد میں اور تدفین پہلوان گوٹھ قبرستان میں کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں دندناتے ڈاکوؤں نے گولڈ میڈلسٹ انجینئر کی جان لے لی

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں بھی ملوث ہیں۔ایس ایس پی عدیل چانڈیو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے، ملزمان تربیت یافتہ ہیں، گروپ کا سراغ لگا لیا ہے۔

خیال رہے مقتول اتقا ہمدرد یونیورسٹی کا گولڈ میڈلسٹ اور نجی کمپنی میں مکینیکل انجینئر جب کہ نوجوان اتقا ایم بی اے کا طالبعلم بھی تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس ڈاکو 71 شہریوں کی جان لے چکے ہیں جبکہ مقتول اتقا کے ورثا کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top