منگل، 17-ستمبر،2024
( 14 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ایک شخص کمسن بچے پر گرم کافی پھینک کر ملک سے فرار

09 ستمبر, 2024 16:24

آسٹریلیا میں ایک شخص بچے پر گرم کافی پھینک کر ملک سے فرار ہوگیا جس سے تلاش کرنے کا عمل عالمی سطح پر جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں کے تعاون سے برسبین میں ایک بچے پر گرم کافی پھینک کر مبینہ طور پر ملک سے فرار ہونے والے شخص کی تلاش شروع کردی۔

چونکا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ 9 ماہ کا بچہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پارک میں موجود تھا، واقعے کے نتیجے میں بچہ کا چہرہ اور اعضا ءبری طرح جھلس گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک ‘عجیب و غریب شخص’ پیدل آیا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارک میں موجود کمسن بچے پر گرم پھینک کر فرار ہوگیا۔

بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے پارک میں موجود ایک آف ڈیوٹی نرس اسے اپنے قریبی اپارٹمنٹ میں لے گئی تھی۔

بچے کے زخموں کی متعدد سرجریاں کی گئیں اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ اسے صحت یاب ہونے کے لیے کافی وقت درکار ہے۔

اس واقعے کے بعد کوئنز لینڈ پولیس نے ایک 33 سالہ مشتبہ شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مرکزی مشتبہ شخص واقعے کے چھ دن بعد سڈنی ائیرپورٹ سے فرار ہوگیا جس کے 12 گھنٹے بعد اس کی شناخت کی گئی۔

پولیس کو مشتبہ شخص کا نام اور ملک کے بارے میں معلوم ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس وقت معلومات کا انکشاف ان کی تفتیش کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top