ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

انسان میں سؤر کے جینیاتی تبدیلی والے گردے کی پہلی پیوند کاری

23 مارچ, 2024 11:31

دنیا میں پہلی نوعیت کا ایک ایسا آپریشن امریکا میں ہوا ہے جس میں ایک شخص کو خنزیر کا ایسا گردہ لگایا گیا ہے، یہ جینیاتی تبدیلی بایو ٹیک کمپنی ای جینیسس نے کی۔ یہ دنیا میں پہلی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

62 سالہ رچرڈ سلیمین کا مرض انتہائی مرحلے میں ہے۔ اس کی زندگی خطرے میں ہے اس لیے آپریشن سے قبل اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی کہ

گردے کی یہ پیوندکاری میساچوسیٹس جنرل اسپتال میں کامیابی سے مکمل کی گئی۔ آپریشن چار گھنٹے جاری رہا۔ رچرڈ سلیمین میساچوسیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ کے مینیجر ہیں۔

یہ آپریشن ایک سال کے دوران کی جانے والی تحقیق کا نتیجہ تھا۔ اس مقصد کے لیے ایک خاص نسل کے خنزیر پروان چڑھائے گئے۔ گردوں کی جینیاتی ساخت میں تبدیلی کی گئی تاکہ وہ انسانی جسم کے لیے زیادہ سے زیادہ قابلِ قبول ہوسکیں۔

یہ آپریشن 16 مارچ کو کیا گیا اور خبر اب جاری کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رچرڈ سلیمین کے جسم نے آپریشن پر اچھا ریسپانس دیا ہے۔ انہیں بہت جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

اس تحقیق کے حوصلہ افزا نتائج کی بنیاد پر اسپتال کے جنرل ہیلتھ سسٹم ماس جنرل بریگھم نے طے کیا کہ اب تجربے کا وقت آچکا ہے۔

رچرڈ سلیمین نے پانچ سال انسانی گردے کی پیوندکاری کروائی تھی تاہم کچھ وقت کے بعد یہ تجربہ ناکام ہوگیا اور اُسے دوبارہ ڈایالسس پر جانا پڑا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top