جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری

02 اگست, 2021 12:52

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی۔

رجسڑار سپریم کورٹ کی جانب سے گریڈ کے حساب سے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پانچویں جماعت کا بچہ بھی خیبر پختونخوا پولیس سے بہتر تفتیش کر لے گا : سپریم کورٹ

گریڈ سات سے دس تک کے ملازمین کا الاونس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار، گریڈ سولہ سے بائیس تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو ڈبل کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ ملازمین کے بڑھائے گئے الاؤنسز کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top