منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

28 فروری, 2024 15:24

اسلام آبا: وکیل علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر ہماری سیٹیں پی پی، ن لیگ میں بانٹی گئیں تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے بعد کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے خط میں کہیں نہیں لکھا مخصوص نشستیں نہیں لینا چاہتے، سنی اتحاد کونسل کے اس خط کا معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ دونوں طرف سے بحث ختم ہوگئی، ہمارے لیے قانون سخت ہیں تو دوسروں کیلئے نرمی نہ کی جائے، الیکشن کمیشن کسی صورت آئین میں ترمیم نہیں کرسکتا۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں موقع ملنے پر کسی اور کے حصے پر غبن کرنے کی کوشش کرتی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کہا پی ٹی آئی کا حصہ بھی ہم میں تقسیم کردیں، مخصوص نشستیں کوئی خیرات نہیں آئینی حق ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے کہا الیکشن کمیشن یہ معاملہ خالی بھی نہیں چھوڑ سکتا، قانون میں کہاں قدغن ہے کہ دوبارہ فہرست نہیں دی جاسکتی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صدر کا الیکشن بھی متنازع ہوجائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاسی نظام میں مخصوص نشستیں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی، الیکشن کمیشن کو عوامی نمائندوں کا احساس کرنا ہے، سمری تمام ممبران کی موجودگی کے بغیر نہیں ہوسکتی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستیں میرٹ کی بنیاد پر ہوتی ہیں، اگر یہ ان لوگوں کے پاس چلی گئیں تو خیرات سمجھ کر بانٹیں گے، ہماری سیٹیں دی جائیں تاکہ ہماری اسمبلی پوری ہو۔

واضح رہے اس سے قبل الیکشن کمیشن  نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

یہ پڑھیں : سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top