مقبول خبریں
سکھر : لاپتہ 6 بچوں کا دریائے سندھ میں ڈوب جانے کا انکشاف
سکھر : لاپتہ ہونے والے چھ بچوں کا دریائے سندھ میں ڈوب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سکھر کے علاقے کوئنس روڈ سے لاپتہ چھ بچوں کی گمشدگی کا سرغ مل گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے ہیں۔ ایک بچے کی لاش لاڑکانہ سے ملی ہے.
پولیس کے مطابق دریا میں نہانے کے دوران ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے سب بچے ڈوب گئے۔ ساتھ میں نہانے والے بچے نے دیگر بچوں کے ڈوبنے کی تصدیق بھی کرلی ہے۔ خوف کے باعث غلام مصطفی گھر میں محصور اور بات کرنے سے گھبرا رہا تھا.