جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سکھن پولیس نے پچیس ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کے سپلائی کی کوشش ناکام بنادی

22 جولائی, 2019 11:00

کراچی: سکھن پولیس نے غیرقانونی طور پر ایرانی ڈیزل کے سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق سکھن پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی ترسیل ناکام بنا دی ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مہران ہائی وے پر کارروائی کی۔

کارروائی کے نتیجے میں پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پچیس ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹینکر تحویل میں لے لیا۔ ملزمان غیر قانونی طور پر ایرانی ڈیزل کی سپلائی میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان میں اختر نواز اور سجاد شامل ہیں۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے ملزمان اور آئل سے بھرا ٹینکر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top