ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بشام میں گاڑی پر خودکش دھماکہ، 5 چینی باشندے ہلاک

26 مارچ, 2024 14:53

خیبر پختونخواہ کے ضلع شانگلہ میں شاہراہ قراقرم پر غیر ملکی افراد کی گاڑی پر مبینہ خودکش حملہ جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی ڈرائیور سمیت 5 چینی باشندے ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد علی کے مطابق داسو ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکی مسافروں کی گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جاری تھی کہ بشام کے مقام پر سامنے سے آنے والی موٹر کار چائینز کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

محمد علی نے کہا کہ کار ٹکرانے کے بعد دھماکہ ہوا اور مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس سے گاڑی میں سوار 5 غیر ملکی اور ایک پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادر تربت اور بشام سمیت دہشت گرد حملوں کی حالیہ لہر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پوری قوم چینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور بزدل حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، پہلی دو کوششوں کو سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے ناکام بنایا تاہم بشام میں حملہ کیا گیا جس میں پانچ چینی باشندوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top