ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سوئی سدرن نے گیس لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کراچی والوں کو قرار دے دیا

15 مارچ, 2024 15:21

کراچی میں رمضان میں گیس کی عدم فراہمی کا ملبہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے صارفین پر ڈال دیا۔

ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ سحر و افطار میں لاکھوں چولہے چلتے ہیں جس کی وجہ سے گیس پریشر کم ہو جاتا ہے، جب کہ کمپریسر لگا کر دوسروں کی گیس بھی کھینچ لیتے ہیں۔

ایس ایس جی سی ترجمان نے کہا کہ گیس کمپریسر لگاناجرم ہے، لہٰذا عوام ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں اور پھر ہم گیس کمپریسر لگانے والوں کے کنکشن کاٹ دیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی کے سحر و افطار کے شیڈول پر 90 فیصد عمل ہو رہا ہے، البتہ طلب و رسد میں فرق کے باعث لوڈ مینجمنٹ

کی جا رہی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top