ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

غزہ کے حق میں امریکی یونیورسٹی میں طلبہ کا انوکھا احتجاج

13 مئی, 2024 11:34

غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظلوم شہریوں پر صیہونی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں طلباء کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران فلسطین کے حامی طلبہ نے فلسطینی پرچم پہن کر شرکت کی اور ‘آزاد فلسطین’ کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:سائنسی جریدوں میں شائع ہونے والی تحقیقوں میں دھوکہ دہی کا انکشاف

بعد ازاں طلباء نے گریجویشن کی تقریب میں اسرائیل نواز امریکی کا میڈین جیری سین فیلڈ کو بطور مہمان مدعو کرنے کی تقریب سے واک آؤٹ کیا۔

دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے فلسطینی پرچم تھامے احتجاج کیا۔

سڈنی میں بھی لوگوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر مارچ کیا۔

یاد رہے امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ کے حق میں شروع ہونے والے مظاہرے امریکہ سے نکل کر پورے یورپ تک پھیل گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top