منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

چین میں شدید زلزلہ،100 سے زائد افراد ہلاک

19 دسمبر, 2023 09:53

 

چین کے شمال مغربی علاقوں میں تباہ کن زلزلے سے ہلاک افرادکی تعداد100 سےزائد ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق چین میں زلزلہ کی شدت 6.2تھی، جو چنگھائی کی سرحد کے قریب صوبہ گانسو میں رات کے وقت آیااورزلزے کے نتیجے میں کافی نقصان بھی ہوا۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے صوبائی زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوئی، اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق گانسو کے صوبائی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پیر کی رات تقریباً ساڑھے 11 بجے آنے والے زلزلے میں 105 افراد کے ہلاک اور 397 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

 

 

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2تھی، اس کی گہرائی35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلےکا مرکز چین کے شہر Lanzhou سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

حکام نے مزید کہا کہ 4700سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے،چینی میڈیا کے مطابق کچھ دیہاتوں میں بجلی اور پانی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں، صوبہ سیچوان میں 6.6 شدت کے زلزلے سے تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

Rescuers conduct search and rescue operations after a 6.2-magnitude earthquake on December 19, 2023 in Jishishan Bonan, Dongxiang and Salar Autonomous County, Linxia Hui Autonomous Prefecture, Gansu Province of China.

 

2008 میں سیچوان میں 7.9 کی شدت کے زلزلے سے 87 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے، جن میں33 ہزار 550بچے شامل تھے جو اس وقت اسکول میں تھے۔

1976 میں چین کی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت میں تانگشان میں آنے والے زلزلے کے بعد کم از کم 242,000افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ پڑھیں : مشرقی چین میں زلزلہ، متعدد عمارتیں گرگئیں، 21 افراد زخمی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top