جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یکم نومبر سےغیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی: وزیراعلیٰ کے پی کے

26 اکتوبر, 2023 14:57

 

پشاور :نگراں وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ اعظم خان نے کہا کہ یکم نومبر تک یہ افراد رضاکارانہ طور پر واپس جاسکتے ہیں، انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی، جبکہ اب تک 60ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افراد طورخم سے واپس جاچکے ہیں۔

اعظم خان نے کہا ہے کہ یکم نومبر سےاس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، انتظامیہ قانون و روایات کے مطابق بوڑھوں، بچوں اور خواتین کا خیال رکھے گی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پشاور، ہری پور اور لنڈی کوتل میں عارضی مقامات تیار کیے جارہے ہیں، یہا ں ڈاکٹرز کی عارضی تعیناتی، ادویات اور صحت کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

محمد اعظم خان نے کہا کہ حکومت پر امید ہے کہ ان افراد کی واپسی خوش اسلوبی سے ہوگی،اور اگر کسی نےانخلاء کے عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو ان کےکیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ پڑھیں : حکومت کا غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top