ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مجھے ‘کنگ’ کہنا بند کریں، ویرات کوہلی کی مداحوں سے اپیل

20 مارچ, 2024 12:51

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 17 ویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران مداحوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے نام کے ساتھ ‘کنگ’ کا ٹیگ استعمال نہ کریں۔

ویرات کوہلی کھیل سے طویل وقفے کے بعد ایکشن میں واپسی کے لئے تیار ہیں، آئی پی ایل کے 17ویں ایڈیشن میں ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو اپنا پہلا میچ ایم ایس دھونی کی چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

دوران ایونٹ آر سی بی کے سابق کپتان نے عوام پر زور دیا کہ وہ انہیں ‘کنگ’ کا لقب دینا ختم کردیں، میں فاف ڈو پلیسی سے کہہ رہا تھا کہ یہ میرے لئے بہت شرم کی بات ہے جب آپ مجھے ہر سال اس نام سے پکارتے ہیں، بس مجھے ویرات کہتے ہیں۔

ویمنز پریمیئر لیگ جیتنے والی سمرتی مندھانا اور ان کی ساتھی کھلاڑی بھی آر سی بی کے اس ایونٹ میں موجود تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top