ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 65 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا

12 مارچ, 2024 13:50

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رمضان المبارک کے پہلے روزے کے دوران فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریبا 1000 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 65 ہزار کی سطح سے نیچے گر گیا جب کہ تجزیہ کاروں نے اسے تکنیکی اصلاح قرار دیا جو طویل عرصے سے زیر التوا تھا۔

کاروبار معطل ہونے کے بعد بینچ مارک انڈیکس 953.60 پوائنٹس یا 1.45 فیصد کی کمی کے ساتھ 64,801.70 پر بند ہوا ہے۔ اس سے قبل کاروبار کے دوران انڈیکس 64,664.66 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آٹو، کیمیکلز، بینکوں، تیل و گیس کے ساتھ ساتھ ریفائنریز جیسے شعبوں کے شیئرز بھی فروخت ہوئے۔

ماہرین نے اس فروخت کی وجہ مارکیٹ میں انتہائی ضروری تکنیکی اصلاح کو قرار دیا ہے۔

تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے مارکیٹ میں لیکویڈیٹی اور حجم کم رہتا ہے۔ تاہم آنے والے دنوں میں مارکیٹ کی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اپریل میں جاری پروگرام کی تکمیل کے بعد نئی حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بات چیت شروع ہوگی۔

دیگر تجزیہ کاروں نے کہا کہ شرکاء گزشتہ سیشنز میں بھاری خریداری کے بعد اپنی پوزیشنیں طے کر رہے ہیں۔

پیر کے روز پی ایس ایکس میں کچھ فروخت کا دباؤ دیکھا گیا تھا اور اس کے بینچ مارک کے ایس ای 100 نے مثبت آغاز کے باوجود 38.45 پوائنٹس یا 0.06 فیصد کی کمی کے ساتھ 65,755.31 پر ٹریڈنگ سیشن کا اختتام کیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top