منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3374 پوائنٹس کا اضافہ

13 جون, 2024 12:36

وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس میں زبردست تیزی کا رجحان نظر آرہاہے۔

ڈی پی ایس پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 3 بج کر 19 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 3374.67 پوائنٹس یا 4.64 فیصد اضافے کے بعد 76 ہزار 172.10 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 72 ہزار 797 پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:صوبہ پنجاب کا 53 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہو گا

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے تیزی کے رجحان کو نئے بجٹ میں ڈیوڈنڈ اور کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کو قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 25-2024 کا 18ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ پیش کردیا تھا، جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کے ساتھ ساتھ ملک میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور ملک کے دفاعی اخراجات کے لیے 21 سو 22 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 74 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top