ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سری لنکن بلے باز نے جاوید میانداد کا ریکارڈ برابر کردیا

02 اپریل, 2024 12:44

سری لنکن کرکٹر کامندو مینڈس نے پاکستان کے سابق اور مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

سری لنکا کے 25 سالہ بلے باز  کامندو مینڈس نے بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یہ ریکارڈ برابر کیا ہے۔

بنگلادیشی شہر سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکا نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

زیادہ تر ریکارڈز دھننجایا ڈی سلوا اور کامندو مینڈس کی جوڑی نے بنائے اور ایک ہی ٹیسٹ میچ میں 2 سینچریاں بنانے والے پلیئرز کی تیسری جوڑی بن گئے۔

کامندو مینڈس نے7ویں  نمبر پر کھیلتے ہوئے ایک اننگز میں 102 اور دوسری اننگز میں نمبر 8 پر کھیلتے ہوئے 164 رنز بنائے، جس کے بعد وہ آخری 5 نمبروں پر 2 سینچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

چٹگرام میں دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے انفرادی سینچری کے بغیر سب سے بڑا ٹوٹل (531) رنز بنانے کا ایک اور عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

کوسل مینڈس نے سب سے زیادہ 93 رنز بنائے جب کہ کامندو مینڈس 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

2022 میں آسٹریلیا کے خلاف گال میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامندو مینڈس نے اپنی واحد اننگز میں 61 رنز بنائے تھے۔

سلہٹ ٹیسٹ میں 2 سینچریوں نے ان کے کیریئر کو 3 اننگز کے بعد مجموعی طور پر 327 رنز تک پہنچایا۔ ٹپ فوسٹر کے 355 اور لارنس روئے کے 336 رنز کے بعد مینڈس آل ٹائم لسٹ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اب اپنے ناقابل شکست 92 رنز کے بعد مینڈس کے کیریئر کا مجموعی اسکور چار اننگز کے بعد 419 رنز پر ہے اور انہوں نے جاوید میانداد کا 1976 کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

جاوید میانداد نے اکتوبر 1976 میں 15 دن میں کھیلی گئی 4 اننگز میں 163، 25 ناٹ آؤٹ، 25 اور 206 رنز کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top