ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانے کی خبروں پر ترجمان کا بیان سامنے آگیا

14 مارچ, 2024 19:33

ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سفیر بنائے جانے کی خبروں پر بیان جاری کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں یہ گمراہ کن افواہ کہ اُن کو کسی باہر کے ملک کا سفیر بنایا جا رہا ہے جوکہ بے بنیاد ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ نہ ہی حکومت نے اُن کو ایسی کوئی آفر کی ہے اور نہ ہی اُن کا ایسا ارادہ ہے۔۔چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد ملک میں ہی رہیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top