ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسپین کا جولائی تک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

02 اپریل, 2024 15:53

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ایک بار پھر یہ اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ماہ جولائی تک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پیڈرو سانچیز نے اس امر کا اعلان اردن میں کیا ہے، وہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے بعض ملکوں کے دورے کے سلسلے میں اردن کے دورے پر ہیں جبکہ ہسپانوی وزیراعظم قطر اور سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق پیڈرو سانچیز نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں آنے والے دنوں میں جب ماہ جون کے شروع میں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات ہوں گے تو اس دوران ایک تنازعہ سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی خیال کرتا ہوں یورپ میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگا، کیونکہ یورپی یونین دباؤ ڈالے کہ فلسطین کے بارے میں وہی موقف اختیار کیا جائے۔

ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 22 مارچ کو اسپین نے اپنے ساتھی ممالک بشمول آئر لینڈ، مالتا اور سلووینیا کے ساتھ یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے،  ایسی فلسطینی ریاست جو مغربی کنارے اور غزہ پر مشتمل ہو گی۔

ا س وقت ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی قانون ساز جس کا آغاز پچھلے سال ہوا ہے اپنے چار برسوں کے دوران فلسطین کو تسلیم کر لے گی۔

واضح رہے کہ 1988 سے اب تک اقوام متحدہ کے 193 ممبر ملکوں میں سے اب تک 139 ملکوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top