ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا

28 مئی, 2024 12:51

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے، اسپین فلسطین کی 1967 کی سرحدوں میں تبدیلی قبول نہیں کرے گا۔

پیڈرو سانچیز نے کہا کہ دوریاستی حل کیلئے زیادہ تیزی سے کام کریں گے، ہمارا مقصد امن کا قیام ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔

اسپین کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور ناروے بھی آج فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔ بعد ازاں دونوں یورپی ممالک نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپین کے علاوہ، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top