جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

جنوبی افریقہ: مسافر بس کھائی میں جا گری، 45 افراد ہلاک، واحد ایک بچی محفوظ

29 مارچ, 2024 20:16

جنوبی افریقہ کے صوبے لیمپوپو میں ایسٹر کانفرنس کے لیے جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق مسافر بس بوٹسوانا سے موریا کی جانب جارہی تھی  کہ حادثہ پیش آیا جس میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار واحد ایک آٹھ سالہ بچی بچ گئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر ہمسایہ ملک بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون سے ایسٹر کانفرنس کے لیے موریا شہر میں واقع سیون کرسچن چرچ جانے والے زائرین تھے۔

یہ حادثہ موکوپین اور مارکن کے درمیان مماتلاکالا پہاڑی درے میں پیش آیا، اطلاعات کے مطابق بس میں رکاوٹوں سے گزرنے اور پل سے نیچے گرنے کے بعد آگ لگی۔

صوبے کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق ڈرائیور نے قابو کھو دیا اور بس پل سے تقریبا 50 میٹر نیچے پتھریلی سطح پر گر گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔

مقامی محکمہ کا کہنا ہے کہ کچھ لاشیں جل جانے کے باعث ناقابل شناخت ہیں، کچھ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

صوبے کی ایگزیکٹیو کونسل فار ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونٹی سیفٹی کی رکن فلورنس ریڈزیلانی کے مطابق حکام اب تک جائے حادثہ سے صرف 12 لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top