ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے کو برتری حاصل

04 جون, 2024 20:24

بھارت میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹھے سربجیت سنگھ خالصہ کو بڑی برتری حاصل ہوگئی۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے تحت آنے والے نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ کو فریدکوٹ نشست پر 48 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

اسی طرح سابق وزیر لالو پرساد یادیو کی بیٹی میسا بھارتی کی پلتی پترا میں 26 ہزار سے زائد ووٹوں کیساتھ سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کانگریس کے رہنما راہول گاندھی بھی بڑے مارجن سے ویاناڈ میں 2 لاکھ اور رائے بریلی میں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کیساتھ آگے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم اسوقت تک کانگریس اور اتحادی جماعتیں 292 سیٹوں کیساتھ پہلے جبکہ بھارتی جنتا پارٹی 240 سیٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top