پیر، 17-جون،2024
( 11 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 17-جون،2024

EN

بیٹی کی وفات کے بعد داماد کو ساس سے محبت ہوگئی، سسر نے دونوں کی شادی کروا دی

24 مئی, 2024 19:51

محبت کبھی بھی اور کسی بھی شخص سے ہو سکتی ہے لیکن اپنی ہی ساس سے محبت اور  پھر اس سے شادی کر لینا انتہائی عجیب و غریب بات ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایک بھارتی شخص کو ساس سے محبت ہوگئی جس کے بعد سسر نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے دونوں کی شادی کروادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سکندر یادیو نامی بھارتی شخص بیوی کی موت کے بعد دو بچوں کے ہمراہ بھارتی ریاست بہار کے ہیرا موتی گاؤں میں اپنے سسرال جاکر رہنے لگا۔

اس دوران 45 سالہ سکندر اور ان کی 55 سالہ ساس گیتا کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے اور ان کے خفیہ تعلقات کی خبریں گاؤں میں پھیلنے لگیں۔

گیتا کے شوہر کو بھی دونوں پر شک ہونے لگا تاہم ایک روز گیتا کے شوہر  نے داماد اور اپنی بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

دونوں کو رنگوں ہاتھوں پکڑنے کے بعد گیتا کے شوہر نے اشتعال میں آکر معاملہ  پنچایت کے سامنے رکھا اور حل طلب کرنے کی درخواست کی۔

سکندر اور گیتا نے پنچایت کے سامنے  اپنی محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد پنچایت دونوں کی شادی کے لیے رضامند ہوگئی اور اس حل پر گیتا کے شوہر نے بھی رضامندی ظاہر کردی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سکندر کو گیتا کی مانگ  میں سندور لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب گیتا کے سابق شوہر  نے کہا کہ دونوں کی شادی انہوں نے خود کروائی اور وہ اس پر بھی ہیں کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top