منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پیٹرول میں ملاوٹ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

21 اگست, 2024 20:28

اسلام آباد: سالونٹ آئل کی پیٹرول میں ملاوٹ سے متعلق 9 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کر دی۔

جی ٹی وی نیوز کے نامہ نگار سہیل اقبال بھٹی کو موصول ہونے والی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق سالونٹ کی پیٹرول میں ملاوٹی فروخت سے مبینہ طور پرقومی خزانے کو31 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو متعلقہ افسران کے خلاف انکوائری کی سفارش کی گئی ہے جب کہ وزارت تجارت کو پیڑول اور سالونٹ آئل کی قیمت فرق ختم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

9 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 27 ہزارٹن ہائیڈرکاربن سالونٹ غیر قانونی طور پر تفتان بارڈر کے ذریعے درآمد کیا گیا۔

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ٹیسٹنگ کی سہولت نہیں تھی 2021کے بعد اچانک لائٹ ایلیپیتھک ہائیڈروکاربن سالونٹ کی درآمد شروع ہوئی۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ امپورٹرز کے پاس ہائیڈروکاربن سالونٹ کی درآمد کا لائسنس موجود نہیں تھا جب کہ اوگرا کو ملک بھر میں خلاف قانون فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت بھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سالونٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے 9 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔

سالونٹ آئل کی ملاوٹ سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top