منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سماجی کارکن صارم برنی بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

05 جون, 2024 12:32

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے معروف سماجی رہنما صارم برنی کو کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہے کہ صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آج صارم برنی جیسے ہی امریکا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ایف آئی اے ٹیم نے انہیں گرفتار کیا، صارم برنی کو ایف ائی اے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے حراست میں لیا۔

مزید پڑھیں:ہائی کورٹ میں ایف آئی اے افسر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے

ذرائع نے بتایا کہ صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر گرفتار کیا گیا کیونکہ ان پر 25 سے زائد بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مختلف اوقات میں بچے کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے گئے، صارم برنی اور ان کی ٹرسٹ نے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھجوایا۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ 17 بچوں کو امریکا اسمگل کرنے کا الزام سامنے آچکا ہے، لہٰذا صارم برنی کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سماجی رہنما صارم برنی کا حراست سے قبل ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔ صارم برنی کے ویڈیو پیغام میں کہا کچھ لوگوں نے میری ذات پر کیچڑ اچھالا ہے ۔میں ان کا سامنا کروں گا، ۔بھر پور بولوں گا اچھا خاصا بولوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بولنے کیلئے مجبور کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top