منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

میکسیکو میں گرمیوں کے موسم میں 5 فٹ تک برف باری

03 جولائی, 2019 17:21

گواڈالجارا: میکسیکو کے شہر گواڈالجارا میں گرمیوں میں غیر متوقع طور پر ژالہ باری اور 5 فٹ تک برف ہونے سے پورا شہر غیر حقیقی منظر پیش کرنے لگا۔

اتوار کے روز شہری صبح اٹھے تو گھروں کے باہر کا منظر دیکھ کر حیران ہو گئے کہ گرمیوں کے موسم میں جہاں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور پورا شہر برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ ژالہ باری عموما گرمیوں میں ہوتی ہے، ہوا میں موجود نمی جب بھاپ بن کر اوپر کی جانب اٹھتی ہے تو یہی بارش اور طوفان کا باعث بنتی ہے۔

گرمیوں میں اکثر ایسی کیفیت پیدا ہوتی ہے کہ بادلوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک گر جاتا ہے، یہی وجہ ہوتی ہے کہ بھاپ برف کے کرسٹل میں تبدیل ہو جاتی ہے اور یہ اسی طرح برستی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے شمالی دارالحکومت میں ژالہ باری سے 450 گھر متاثر ہوئے جبکہ گاڑیاں 5 فٹ برف کے اند دھنس گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گواڈالجارا میں اس مہینے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاتا تھا تاہم اچانک ہونے والی ژالہ باری کے بعد شہریوں کے تحفظ کے لیے اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔

میکسیکن میڈیا کا کہنا تھا کہ جیسے ہی برف پگھلنا شروع ہوئی شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا جس کی وجہ سے گاڑیاں پانی کے بہاؤ کے ساتھ بہنے لگیں اور کئی روڈ اور ہائی ویز پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top