جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو پولیس نے حراست میں لے لیا

03 اگست, 2023 12:24

اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، حوالات سے تصویر منظر عام پر آگئی

اسنوکر چیمپئن احسن رمضان ٹاؤن شپ کے علاقے میں اسنوکر اکیڈمی میں آئندہ ایونٹس کی ٹریننگ کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے جس پر گرین ٹاؤن تھانے کی پولیس نے رات گئے تک اسنوکر کلب کھلا رکھنے کی وجہ سے چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر احسن رمضان کو ساتھ تھانے لےجانے کاکہا۔

ورلڈ اور ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے احسن رمضان کو لاہورپولیس نے مبینہ طور پر حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا۔

احسن رمضان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں تو وہ کہتے کہ ہمارے اوپر کون سا احسان کیا ہے۔

اسنوکر چیمپئن نے کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کوشش کی اور کامیاب بھی ہوا لیکن مجھے کیا پتا تھا میرے ملک میں ہی مجھے ذلیل و رسوا کیا جائے گا۔

ورلڈ اور ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے احسن رمضان واقعہ کی روداد سناتے ہوئے رو پڑے، احسن رمضان کی حوالات کے باہر بیلٹ پہنتے ہوئے کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔

احسن رمضان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

یہ پڑھیں : انگلش فاسٹ بالر اسٹیورٹ براڈ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top