منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسموگ : پہلی بار لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

16 دسمبر, 2023 16:20

 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کردی گئی،لاہور کے تقریباً10علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوچکی ہے۔

محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاہور کے 10 سے 15 کلو میٹر کے ایریا میں یہ پلان کیا گیا ،مصنوعی بارش کیلئے دوسری فلائٹ تھوڑی دیر میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کلاوڈ سیڈنگ کا پہلا مشن کچھ دیر پہلے کیا گیا، شاہدرہ اور مریدکے کی طرف بادل برسائے گئے جس سے اکثر مقامات پر بارش ہوگئی ہے، مصنوعی بارش کے دوران 18 فلیئرز فائر کیے گئے جب کہ مصنوعی بارش میں یو اے ای نے سپورٹ کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کیلئے ہم نے کوئی خصوصی خرچہ نہیں کیا، اس میں صرف پانی کا خرچ ہوا، اسموگ کے خاتمے کیلئے اگر خرچہ کرنا بھی پڑتا تو میں دریغ نہ کرتا جب کہ مصنوعی بارش کا صحت پر کوئی نقصان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی بارش کا تجربہ ہمارے کے لیے بہت ضروری تھا اور اس کے نتائج رات تک سامنے آئیں گے، آج مصنوعی بارش لاہور میں ہوئی ہے، یہ تجربہ نیا ہے، ایک مرتبہ پتا چل جائے تو اس تجربے کو دیکھیں گے اس کے بعد اگلا فیصلہ کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ابھی اس بارش کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شہر میں اسموگ ٹاورز بھی جلد انسٹال ہوجائیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت کے دو جہازوں نے کام کیا اور ہم نے خاموشی سے بارش کی، نہیں چاہتے تھے کوئی بدمزگی ہو، وفاقی حکومت منصوعی بارش کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔

انھوں نے دوران پریس کانفرنس مزید بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا، مصنوعی بارش پر مبارکباد دی۔

یہ پڑھیں : پنجاب میں اسموگ کی بدترین صورتحال : مصنوعی بارش کرنےکا فیصلہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top