جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گوادر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی

09 جولائی, 2021 10:52

گوادر : ضلعی انتظامیہ نے گوادر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے گوادر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 737 نئے کیسز کی تصدیق، مزید 25 افراد جاں بحق

گوادر میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی اور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ شہر میں دکانیں شام سات بجے بند ہوں گی۔ کھیل اور تفریحی مقامات مکمل بند رہیں گے۔ ہوٹلوں اور ریستوران میں بیٹھ کر کھانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top