ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سلووینیا نے بھی فلسطین کو خودمختار ملک تسلیم کرلیا

05 جون, 2024 20:24

ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کے بعد سلووینیا نے بھی فلسطین کو خودمختار ملک تسلیم کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلووینیا کی پارلیمنٹ نے قرارداد کے ذریعے فلسطین کو خودمختار ملک تسلیم کیا، ملک کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان شدید اختلافات کے باوجود فلسطین کو تسلیم کرنے کے معاملے میں اتفاق نظر آیا اور پارلیمنٹ میں اکثریت کے ساتھ قرارداد منظور ہوگئی۔

سلووینیا کے وزیراعظم رابرٹ گلوپ نے فروری میں کہا تھا کہ دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یورپ کو فلسطین کے حوالے سے عملی اقدام کرنا چاہئے۔

صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر جارحیت اور مظالم کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 36 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top