اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

27 جولائی, 2024 16:02

جامشورو: سندھ بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کی وجہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈانتظامیہ کی غفلت پائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ انتظامیہ کی غفلت سے تعلیمی سال شروع ہونے میں کچھ روز رہ گئے مگر کتابیں شائع نہ ہو سکیں جس کے سبب سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کی انتظامیہ نے وقت پر کتابوں کی چھپائی مکمل نہیں کی۔

مزید پڑھیں:موسم گرما کی تعطیلات؛ سندھ کے طالب علموں کیلئے بڑی خبر

ذرائع نے نجی چینل کو بتایا کہ سندھ کے 44 ہزار اسکولوں کو یکم اگست کو کتابوں کی فراہمی ہونی تھی لیکن وقت پرکتابیں نہ چھپنے پر محکمہ تعلیم نے گرما کی تعطیلات میں14اگست تک اضافہ کیا ہے۔

سندھ ٹیسکٹ بک بورڈانتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکولز 14  اگست کو کھلیں گے تاہم کتابیں ستمبر کو فراہم کی جائیں گی، بورڈ نے 2 کروڑ 43 لاکھ 51ہزار475کتابیں چھاپ دی ہیں اور 1ارب80کروڑروپے لاگت سےکتابیں چھاپنے کا ٹھیکہ یونیورسل پبلیشرگروپ کمپنی کودیا، جلد کتابیں مل جائیں گی۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو یکم اگست کو 44 لاکھ 53 ہزار 686 کتابوں کے سیٹ تقسیم کرنے تھے ، کتابیں وقت پر نہ ملنے کے باعث لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں کی چھپائی کا 3 بارٹینڈر کرایا، جس میں کروڑوں کی خرد برد کا انکشاف ہوا، پہلا ٹینڈر 19مارچ 2024، دوسرا ٹینڈر 5 جون اور تیسرا ٹینڈر 6 جولائی کوجاری ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top