منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حکومت کا صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

19 اگست, 2024 18:35

کراچی: سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس مبارک کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق صوبے بھر میں کل 20 اگست بروز منگل کوعام تعطیل ہوگی۔ اس موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس مبارک کے موقع پر کل عدالتوں میں تعطیل کا حکم جاری کر دیا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع محمد صدیقی نے کل کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کل سندھ ہائیکورٹ، کراچی پرنسپل بینچ اورسرکٹ بینچز بند رہیں گی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اورمیرپور خاص بینچز بھی بند رہیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top