ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سندھ کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھالیا

12 مارچ, 2024 15:32

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی صوبائی قیادت میں سندھ کی نئی کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس میں سندھ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب رونما ہوئی جہاں سندھ کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے9 وزراء نے حلف اٹھایا، وزراء میں شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور سردارشاہ سمیت عذرافضل، محمد بخش مہر، ضیاالنجار، جام خان شورو شامل ہیں، حلف لینے والوں میں علی حسن زرداری بھی شامل ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، چیف سیکرٹری سمیت بیورو کریٹس، بزنس کمیونٹی ودیگر عمائدین نے بھی شرکت کی۔

گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے حلف لینے والے وزراء کو مبارکباد دی۔ جب کہ  چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر 3 مشیران کا اعلان کیا، مشیران میں بابل بھیو،ا حسان مزاری اور نجمی عالم شامل ہیں۔

دوسری جانب ذوالفقار شاہ حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرسکے، ذرائع کے مطابق  ذوالفقار شاہ اسلام آباد سے کراچی نہیں پہنچ سکے،ذوالفقار شاہ کل صبح حلف لیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top