اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سدھو موسے والا کے قاتل لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

11 جولائی, 2023 14:29

لدھیانہ: بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی کو تیز بخار، قے اور معدے کی تکلیف کے باعث بھٹنڈا جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

لارنس بشنوئی کو اسمگلنگ کیس میں کل عدالت میں پیش ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کے قتل میں گرفتار ملزم پولیس حراست سے فرار

لارنس بشنوئی بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کو بھی مسلسل قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اس کے گینگ کی جانب سے سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top