ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

شعیب اختر نے ننھے وی لاگر شیراز کی خواہش پوری کردی

07 مئی, 2024 18:37

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے 5 سالہ ننھے وی لاگر محمد شیراز سے ملاقات کرکے ان کی خواہش پوری کردی۔

سوشل میڈیا پر محمد شیراز نے اپنی ایک ویڈیو میں سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا تھا اور ان سے ملاقات کی  خواہش کا اظہار کیا تھا جسے راولپنڈی ایکسپریس نے پورا کیا۔

انسٹاگرام پر 5 مئی کو محمد شیراز نے شعیب اختر کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے سابق اسٹار کرکٹر نے ملاقات کیلئے اپنے گھر مدعو کیا، آج میں اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ملا جو دنیا کے تیز ترین بالر ہیں۔

پاکستانی کرکٹرز کامران غلام اور حسیب اللہ خان کے ہمراہ شیراز نے شعیب اختر کی رہائش گاہ کا ایک یادگار دورہ کیا،  قومی کرکٹرز نے شیراز کے کام کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا اور ویلاگر کو داد پیش کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top